محکمہ صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی صحت نے ڈاکٹرز کی بھرتی شروع کردی – سرکاری ہسپتالوں میں 19 میل فی میل ڈاکٹرز اور 3 ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی کیلئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے 60 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز لئے- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز و بورڈ کے دیگر ممبران انٹرویو پینل میں شامل تھے – ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بھرتی سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کا مسئلہ کم ہوجائے گا- انہوں نے کہا کہ ڈاکڑز کی بھرتی 100 فیصد میرٹ پر کی جارہی ہے-