جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے،ڈرو اسوقت سے، مریم نواز کی دھمکیاں
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی چادر اور چار دیواری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔
انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2021
مریم نواز کی ٹویٹ پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ جس طرح تمام مسلمان ٹوئٹر پر بیٹھ کر فلسطین کی جنگ لڑ رہے ہیں ویسے ہی جاوید ہاشمی ساب ٹوئٹر پر اپنی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی قبضے کی زمینوں کا دفاع کر رہے ہیں
جس طرح تمام مسلمان ٹوئٹر پر بیٹھ کر فلسطین کی جنگ لڑ رہے ہیں ویسے ہی @javedhashmi55 ساب ٹوئٹر پر اپنی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی قبضے کی زمینوں کا دفاع کر رہے ہیں
— ⡷⠂علی بھٹی ⠐⢾ (@AliBhat09533464) May 17, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ ۔ اگر چور کے قبضے سے کچھ چھڑوانا نیچ حرکت ہے تو پھر آپ آپکے والد سمیت آپکے حواریوں کی چوریوں کو کیا نام دیں گی۔ کیا قبضہ گروپ کا آلہ کار بننا انتہائی نیک کام ہے کہ اس پر جاوید صاحب اور آپ سب پر پھول نچھاور کۓ جاٸیں یا جوتوں کے ہار ڈالے جاٸیں۔
مریم صاحبہ ۔ اگر چور کے قبضے سے کچھ چھڑوانا نیچ حرکت ہے تو پھر آپ آپکے والد سمیت آپکے حواریوں کی چوریوں کو کیا نام دیں گی۔ کیا قبضہ گروپ کا آلہ کار بننا انتہاٸ نیک کام ہے کہ اس پر جاوید صاحب اور آپ سب پر پھول نچھاور کۓ جاٸیں یا جوتوں کے ہار ڈالے جاٸیں۔
— Hussain Muhammad (@Hussain48868821) May 17, 2021
قبل ازیں سینئیر سیاستدان اور ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور دیواریں بھی گرانا شروع کر دی ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے سینکڑوں پولیس اہلکار اور گاڑیاں میرے گھر گرا رہی ہیں ،
سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر قانونی ماہرین کے ایک گروپ وکیل آن لائن سے بھی مدد مانگی تھی، جاوید ہاشمی نے وکیل آن لائن میں گھر کے باہر پولیس کی لائن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قانونی ماہرین سے اپیل کی تھی کہ انکی مدد کی جائے
گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ جاوید ہاشمی کا قومی ادارے کے بارے میں بیان ان کی ذاتی رائے ہے – وہ پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے – مسلم لیگ ن آئینی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اورامید کرتی ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر ملک کو مظبوط بنانے کے لئے کام کریں۔
یاد رہےکہ جاوید ہاشمی نے نوازشریف کی ہدایت پرنوازشریف کا اداروں کے خلاف بیانیہ داغ کراپنی بذرگی کوبھی داو پرلگا دیا ہے اوراب توصورت حال یہ ہےکہ ایک طرف ن لیگ ش نے مسترد کردیا ہے تودوسری طرف عوام کی طرف سے بہت زیادہ لعن طعن جاری ہے اورکہا جارہاہے کہ اس بذرگ سیاستدان نے بڑھاپے میں چمچہ گیری کرکے اپنی رہی سہی عزت کا بھی نوازشریف کی خاطر جنازہ نکلوا لیا ہے
مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل
پولیس میرا گھر گرانے پہنچ گئی، میں گرفتاری دے رہا ہوں، جاوید ہاشمی کی دہائی