کہاں ہےحکومت، نجی سکولوں کوزائد فیسیں لینے سے کون روکے گا،عمل درآمد چاہیے ، جوڈیشل ایکٹوازم کامراسلہ
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/09/news-1567926759-9434-1.jpg)
لاہور :کہاں ہے حکومت اور حکومتی رٹ ، نجی پرائیویٹ سکولوں نے اپنی حکومت ، اپنا نظام بنا رکھا ہے ، اپنی مرضی سے فیسیں لیتے ہیں ، کون پوچھے گا، اگر حکومت یہ بھی نہیں کرسکتی تو پھر اتنے بڑے دعوے کیوں کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار جوڈیشل ایکٹوازم فورم نے ایک مراسلے میں حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کیا ہے
:سربراہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سکولز کو انتباہی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس جبر کو روکیں ، پرائیویٹ سکولوں سے پائی پائی کا حساب لیں،پرائیویٹ سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکا جائے
سربراہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا،سپریم کورٹ آف پاکستان نے 12جون 2019 کو پرائیویٹ سکولز کو فیسیں بڑھانے سے روکنے کا حکم دیا،نجی سکولز نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں اضافہ کیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ناجائز منافع خوری کرکے والدین کا استحصال کررہے ہیں
پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے مجبور والدین کا خون چوس کر اربوں کے اثاثے بنائے ہیں، آڈٹ کا حکم دیا جائےپنجاب حکومت پرائیویٹ سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکے،اگر نجی سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی
:سربراہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نےکہا کہ اس درخواست میں عدالت سے پرائیویٹ سکولز سمیت ذمہ دار حکومتی محکموں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی جائے گی