وااشنگٹن :جوبائیڈن امریکہ کے صدربن گئے ،پروٹوکول شروع،سیکرٹ سروس والے بھی ہوگئے ہوشیار،اطلاعات کے مطابق اس خبرکے بعد کہ جوبائیڈن امریکہ کے صدرمنتخب ہوگئے ہیں، بائیڈن امریکی صدر بننے کوپروٹوکول ملناشروع ہوگیا ہے ، ادھرسیکرٹ سروس نے سیکیورٹی انتظامات شروع کردیے
امریکی صدارتی انتخاب میں ممکنہ کامیابی کے پیش نظر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کیلئے امریکی سیکرٹ سروس نے اپنے مزید اہلکار ولمنگٹن روانہ کردیے۔امریکا میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نامزد صدر کی سیکیورٹی موجودہ صدرکے برابرکردی جاتی ہے۔
ان میں سے اگر پنسلوانیا میں ٹرمپ کو شکست ہوگئی تو پھر وہ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے کیوں کہ ان کیلئے 270 الیکٹورل ووٹس تک پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس حاصل ہوئے ہیں۔