امریکی صدرکا یوکرین کاغیراعلانیہ دورہ،500 بلین ڈالرفوجی امداد کا اعلان

0
58

امریکی صدر جوبائیڈن پیر کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کے غیر اعلانیہ دورے پر پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی :کیف میں،بائیڈن نے یوکرین کے صدارتی محل میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ساتھ خاتون اول اولینا زیلنسکا سے ملاقات کی۔ امریکی صدر روس کے یوکرین پر حملے کی پہلی برسی سے چند دن قبل کیف پہنچے-

یوکرین پر روس کے حملےکے بعد امریکی صدرکا یہ پہلا دورہ یوکرین ہے امریکی صدر کے دورے کے موقع پر کیف میں فضائی بمباری کے سائرن بھی بجے تاہم خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ کیف میں روسی میزائل یا بمباری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق بائیڈن نے یوکرینی صدارتی محل میں صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پیوٹن کا خیال تھا کہ یوکرین کمزور ہے اور مغرب تقسیم کا شکار ہے اس لیے ہمیں ختم کیا جاسکتا ہے مگر وہ انتہائی غلطی پر تھے۔

زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ ریمارکس میں، بائیڈن نے یوکرین کے لیے500 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج میں مزید فوجی سازوسامان شامل ہوں گے، جن میں توپ خانے کے گولہ بارود، مزید جیولن اور ہووٹزر شامل ہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو دی جانے والی نئی فوجی امداد میں لائٹ ملٹی پل راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔

تبصرے میں، بائیڈن نے یوکرائنی مزاحمت کی لچک کے بارے میں بات کی کیونکہ جنگ اپنے دوسرے سال میں داخل ہو رہی ہے بائیڈن نے کہا کہ ایک سال بعد، کیف کھڑا ہے۔ اور یوکرین کھڑا ہے جمہوریت کھڑی ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ اس نے اور بائیڈن نے "طویل فاصلے کے ہتھیاروں اور ان ہتھیاروں کے بارے میں بات کی جو یوکرین کو اب بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں حالانکہ پہلے اس کی فراہمی نہیں کی گئی تھی۔”

بائیڈن کا دورہ 12 ماہ کے تنازعے کے ایک نازک لمحے پر آیا ہے، جب روس متوقع موسم بہار کے حملے کی تیاری کر رہا ہے اور یوکرین جلد ہی علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کی امید کر رہا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک جنگ کی رفتار کو تبدیل کرنے کی امید میں یوکرین کو اسلحہ، ٹینک اور گولہ بارود پہنچا رہے ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر بات ہوئی ہے، جوبائیڈن کا دورہ یوکرین کے شہریوں کے لیے حمایت کی اہم علامت ہے۔

زیلنسکی نے خود دسمبر میں اوول آفس میں بائیڈن سے ملنے اور کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے واشنگٹن کا سفر کیا جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین سے باہر ان کا پہلا دورہ تھا-

یوکرین کے رہنما نے ماہ قبل بائیڈن کو کیف کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی رہنما کے لیے صورتحال کو قریب سے دیکھنا ضروری ہے۔

Leave a reply