مسٹرٹرمپ؛پورٹ لینڈ فائرنگ روکنےمیں آپ ناکام ہوئے؛جو بائیڈن :آپ نے سیاسی عدم استحکام کیا ، ٹرمپ کا جوابی الزام

0
41

واشنگٹن : مسٹرٹرمپ ؛ پورٹ لینڈ فائرنگ روکنے میں آپ ناکام ہوئے؛جو بائیڈن :آپ نے سیاسی عدم استحکام کیا ، ٹرمپ کا جوابی الزام،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست اوریگون کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ میں پرتشدد مظاہروں اور گرفتاریوں کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے پورٹ لینڈ شہر کے ڈیموکریٹک میئر ٹیڈ وہیلر پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے ’شہر میں موت اور تباہی‘ ہونے دی۔ جبکہ بائیڈن نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے لاپرواہ بیانات سے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ بطورصدریہ فائرنگ رکوانے میں ناکام ہوئے

اتوار کو پورٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور’بلیک لائیوز میٹرز‘ نامی مہم کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ایک شخص کی گولی لگنے سے ہلاکت ہوئی تھی۔ادھر پورٹ لینڈ کے میئر وہیلر نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر متعدد ایسی پوسٹ دیکھی گئی ہیں جن میں شہر میں داخل ہو کر بدلہ لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ’ ’ایسے افراد جو صبح سے ٹویٹر پر کہہ رہے ہیں کہ ہم پورٹ لینڈ آ کر بدلہ لیں گے میں آپ سے کہنا چاہوں گا کہ وہ یہاں سے دور رہیں۔‘

انھوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ وہیلر نے کہا کہ’’ یہ دراصل امریکی صدر ہی ہیں جنھوں نے ’نفرت اور تقسیم کی بنیاد رکھی ہے۔‘‘انھوں نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہو گی اگر صدر ہماری مدد کریں ورنہ وہ اس مسئلہ سے دور رہیں۔‘‘ ادھر چند سماجی کارکنان کی جانب سے میئر سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ مظاہروں سے نمٹنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نےاتوار کو متعدد ٹویٹ کئے ۔اور پورٹ لینڈ کے میئر پر سخت حملے کئے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’پورٹ لینڈ کو کبھی بھی ایک بیوقوف میئر بحال نہیں کر سکتا ہے‘‘ ساتھ ہی انھوں نے شہر میںفیڈرل فورسیز بھجوانے کی تجویز بھی دی۔انھوں نے بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ وہ قیادت کرنے سے کتراتے ہیں۔اس کے جواب میں جو بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ `(ٹرمپ) یہ سمجھتے ہیں کہ امن و امان کے حوالے سے ٹویٹ کرنے سے وہ طاقتور ہوں گے لیکن ان کی جانب سے اپنے حامیوں کو کشیدگی بڑھانے سے روکنے کی بات نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے کمزور ہیں۔

دوسری طرف صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن پرجوابی الزام عائد کرتےہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی الیکشن کی آڑ میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہے ہیں ، یاد رہے کہ ٹرمپ کی اتخابی مہم کا اہم موضوع ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ ڈیموکریٹ اور ان کے امیدوار بائیڈن جرم کے حوالے سے نرمی برتتے ہیں۔اس سے قبل امریکہ کے قائم مقام ہوم لینڈ سکیوریٹی سیکریٹری چاڈ وولف نے کہا تھا کہ ڈیموکریٹ حکام نے پورٹ لینڈ میں `لاقانونیت اور افراتفری کے پھیلاؤ کی اجازت دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ’تمام آپشن‘ زیرِ غور ہیں۔

Leave a reply