لیڈز (اے پی پی) اشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جوفرا آرچر نے آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا.
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کرلیں، انہوں نے ڈیوڈ وارنر، ہیرس، پیٹنسن، پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کو پویلین کا راستہ دکھایا. یاد رہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔