لاہور: جوہر ٹاون 23 کنال 14 مرلے قیمتی اراضی سکینڈل
لاہور جوہر ٹاون میں 23 کنال 14 مرلے قیمتی اراضی سکینڈل سامنے آیا ہے جبکہ لاہور:اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ میں پانچ افسران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے مطابق لاہورملزمان میں ڈائریکٹر سبطین قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل انجم شامل ہیں.

جبکہ دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سرفراز کھوکھر اور مجاہد بٹ بھی ملزمان نامزد ہیں اور ایف آئی آر کے مطابق دو پٹواری محمد اسلم اور ندیم بھی ملزمان میں شامل ہیں علاوہ ازیں اس مقدمے میں سیاسی شخصیات کی فرنٹ میں دو شہری شاہد کھوکھر اور ظہیر بھی نامزد ہیں جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کی ٹرانسفر انکوائری میں جعلی ثابت ہوچکی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
جبکہ اس بارے پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر ایف آئی آر درج ہوچکی ہے اور قانون کے مطابق ان ملزمان سے نمٹا جائے گا اور آئین و قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاوے گی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکینڈل کی مزید بھی تفتیش کی جارہی ہے اور جو جو مزید پیش رفت ہوگی میڈیا کو آگاہ کیا جاوے گا.








