جوہرٹاؤن دھماکہ؛بارودسےبھری گاڑی کامالک کون؟بارودکہاں نصب کیاگیا اورگاڑی کیسےپہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات

0
35

لاہور:جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات ،اطلاعات کےمطابق تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے مالک کا پتہ چلا لیا، گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جا رہی تھی، گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال قبل فروخت کی تھی،سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں چھاپے مارے، گاڑی کا چیسیز نمبر دھماکے کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے دوران جانی نقصان کے ساتھ مالی نقصان بھی ہوا،اس وقوعہ میں تباہ ہونے والی ایک مشکوک گاڑی کو بھی دھماکے سے قبل دیکھا گیا،تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے مالک کا پتہ چلا لیا،گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جا رہی تھی، گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال قبل فروخت کی تھی،سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں چھاپے مارے،سی ٹی ڈی کا کہناتھا کہ گاڑی کا چیسیز نمبر دھماکے کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق حافظ آباد سے گاڑی ایک اور شخص کو گوجرانوالہ میں اوپن لیٹر پر فروخت کی، گاڑی کا انجن نمبر کا کچھ حصہ بھی سی ٹی ڈی نے قبضے میں لے لیا، گاڑی میں دھماکہ خیز مواد شہر سے باہر انسٹال کیا گیا،گاڑی شہر میں داخل کیسے ہوئی تحقیقات شروع ہو گئیں، بارود سے بھری گاڑی ناکوں سے ہوتی ہوئی جائے وقوعہ تک پہنچی سیف سٹی اتھارٹی کے ناکوان کی ویڈیوز چیکنگ شروع کر دی گئی۔

علاوہ ازیں قانون نافذکرنےوالےاداروں نے جیو فینسنگ کا عمل شروع کر دیا،جیو فینسنگ کی مدد سے کال ڈیٹا مرتب کیا جائے گا،چندروزقبل چوری ہو نےوالی گاڑیوں کاریکارڈ بھی سی ٹی ڈی کےسپرد کردیاگیا،پتہ چلایاجائےگاکہ کالےرنگ کی گاڑی کن کن علاقوں سے چور ی ہوئی،سراغ لگا کر ملزموں تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی،سی ٹی ڈی کا فرانزک یونٹ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

Leave a reply