جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین:مضرصحت:وارننگ جاری کردی گئی
واشنگٹن:جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین:مضرصحت:وارننگ جاری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کی ویکسین جانسن اینڈ جانسن کومضرصحت قراردیتے ہوئے وارننگ جاری کردی ہے ،
امریکہ میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین جس میں انوکھی اعصابی بیماری گیلین بیری سینڈروم میں مبتلا ہونے کے خطرے میں اضافے کی معلومات شامل کی گئی ہیں۔
BREAKING: FDA warns Johnson & Johnson coronavirus vaccine associated with increased risk of developing Guillain-Barre syndrome, in which the immune system attacks the nervous system.
— The Spectator Index (@spectatorindex) July 12, 2021
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ویکسین کے تحفظ کی نگرانی کے ادارے کی رپورٹ کے جائزے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ ویکسین کی خوراکیں لینے والے 100 افراد میں گیلین بیری سینڈروم کی تشخیص ہوئی۔
ان میں سے 95 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے جبکہ ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔
گیلین بیئر سینڈروم ایک اعصابی بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور بہت سے سنگین کیسز میں فالج کا بھی سبب بن سکتا ہے۔
امریکہ میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کمزوری یا جسم کے حصے خصوصاً ہاتھ اور پیر سُن ہوتے محسوس ہوں تو اسے فوراً طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ حالت بگڑ بھی سکتی اور جسم کے دیگر حصوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔
چلنے پھرنے میں مشکل، بولنے، چبانے اور نگلنے مٰں مسئلہ، دہرا دکھائی دینا، یہ وہ علامات ہیں جن کے ظاہر ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔