بالی وڈ اداکار جانی لیور جو سال ہا سال سے اپنے مداحوں کو اپنی اداکاری کے بل پر اینٹرٹین کررہے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی پڑھائی مکمل نہ ہونے کے سبب پر بات کی انہوں نے کہا کہ میرے والد کو بہت زیادہ شراب پینے کی عادت تھی ، وہ شراب میں دھت رہتے تھے ان کو گھر کے خرچے سے بھی کوئی لینا دینا نہیں ہوتا تھا ، وہ ہمارا خیال نہیں کرتے تھے ، میں سکول میں‌پڑھتا تھا میری فیس کی ادائیگی نہیں کرتے تھے ، جب میری فیس کی ادائیگی نہیں ہوتی تھی تو مجھے سکول سے مار پڑتی تھی اور وہاں میرے ساتھ بہت برا سلوک ہوتا تھا. شرابی والد

کی انہی حرکتوں سے تنگ آکر میں نے سکول جانا ہی چھوڑ دیا اور ساتویں کے بعد پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا. لیکن جب میں نے سکول چھوڑا تو میری ایک ٹیچر نے میرا بہت خیال رکھا. لیکن میرے دل میں ہمیشہ افسوس رہتا ہے کہ میں تعلیم مکمل نہ کر سکا. میں جب دیکھتا تھا سکول میں کہ بچوں کے والد ان کو لینے آتے ہیں اور ان کی فیسوں کی ادائیگی بروقت کرتے ہیں تو دل بھر آتا تھا. لیکن کیا کر سکتا تھا، سارا بچپن ایسی ہی حسرت کرنے میں ہی گزر گیا.

Shares: