جوکر کا کردار ادا کرنے والے جیکوئن فیونکس گرفتار

0
35

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے اور تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کے مطالبوں پر امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور ان مظاہروں میں اہم شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہو رہی ہیں

مظاہرین کی جانب سے امریکی حکومت سے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے تدابیر اختیار کرنے اور تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کے مطالبے کیے جا رہے تھے

امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق جوکر کا کردار ادا کرنے والے 45 سالہ جیکوئن فیونکس سمیت چند شوبز شخصیات بھی واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی

پولیس نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مظاہرہ کرنے والے ہارر کامیڈی فلم ’جوکر‘ کے اداکار سمیت 147 افراد کو گرفتار کرلیا بعد ازاں ان کو رہا کر دیا گیا

جبکہ ایسے ہی مظاہروں میں شرکت کرنے والی چند شوبز و سیاسی شخصیات اگرچہ پہلے بھی گرفتار ہو چکی ہیں تاہم بعد ازاں سب کو رہا کر دیا گیا

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں نکالے گئے مظاہرے کے دوران جیکوئن فیونکس نے تقریر بھی کی اور اپنی تقریر کے دوران انہوں نے لوگوں کو گوشت اور دودھ کے بجائے سبزیاں کھانے کا مشورہ دیا

رپورٹ کے مطابق اپنی تقریر کے دوران جیکوئن فیونکس کا کہنا تھا کہ گوشت اور دودھ سے بنی غذائیں اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا تیسرا بڑا سبب ہیں اور دنیا کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہمیں انہیں ترک کرنا پڑے گا

جو کر اداکار نے مظاہرین کو کہا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں گوشت اور دودھ کے بجائے ’سبزیاں‘ کھانی پڑیں گی

Leave a reply