سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن (جوڑ میلہ)کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 150سے زائد سکھ یاتری واہگہ کے راستے پیدل پاکستان پہنچ گئے .
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل سابق پردھان سردار بشن سنگھ اور دیگر سکھ رہنماؤں نے انکا استقبال کیا۔.
چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی اپنے شیڈول کے مطابق تمام تر مذہبی رسومات اداکی جاتی ہیں حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ پی ایس جی پی کے ساتھ مل کر سکھ یاتریوں کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات میں مصروف عمل ہے .
واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے رانا شاہد نے کہا کہ پاکستان سکھوں کے لیے ایک مقدس جگہ ہے ہم ہر مرتبہ مذہبی تقریبات کے ادائیگی و مہمان نوازی کے لیے بھر پور اقدامات کرتے ہیں۔سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈرسردار سکھ مندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیں یہاں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،ہم اپنے گورو کی دھرتی پر حاضری کے لیے آتے رہیں گے ہمیں پاکستان سے بہت محبت ہے۔
جتھ کے ہمرا ہ آئے دیگر یاتریوں نے پاکستان یاترا کے لیے آنے پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے اس لازوال محبت پر شکر گزار ہیں یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گئے،حسن ابدال میں مذہبی رسومال کی ادائیگی کے بعد 10جون کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں پر گورو دوارہ سچا سوا کا دورہ کریں گے۔13جون کو یاتری ننکانہ سے گورو دورارہ ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے سکھ یاتری 13 سے 15جون کرتار پور نارووال اور گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد دورہ کریں گے اور مذہبی رسومات ا دا کریں گے۔مرکزی تقریب 16جون کو گورو دواہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی یاتری 17جون کو دورہ مکمل ہو نے پر واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔