صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر پر جوتا اچھال دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق وہ تحصیل تلہ گنگ کے علاقے جھاٹلہ میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے گئے.جہاں پر افضل نامی شخص نے جنازے کے بعد ان پر جوتا اچھالا.
ذرائع کے مطابق افضل کلاس فور محکمہ تعلیم کا ملازم تھا جس کو بعد ازاں محکمے سے نکال دیا گیا جس کا اس کو رنج تھا.
موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے افضل کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں تھانے منتقل کر دیا گیا.