مزید دیکھیں

مقبول

امریکی جنگلات میں پھر خوفناک آگ بھڑک گئی؛ ایمرجنسی نافذ

امریکا کی شمالی اور جنوبی کیرولینا ریاستوں کے جنگلات...

33 سالہ بھارتی شہزادی کو دی گئی متحدہ عرب امارات میں پھانسی

بھارتی وزارت خارجہ نے دہلی ہائی کورٹ میں بیان...

میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان...

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے، 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پرکیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نےکیا۔

امریکی حکام کے مطابق امکان ہےکہ ڈورن شام کی حدود سے آیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ حملے میں 3 ہلاکتوں سمیت 25 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، امریکی فوجیوں میں ممکنہ دماغی چوٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی صدارتی آفس وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حملے کے حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں تاہم ہمیں معلوم ہے کہ یہ حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کی جانب سےکیا گیا ہے،جبکہ اردنی حکام کا کہنا ہےکہ ڈرون حملہ اردن کی سرزمین پر نہیں بلکہ شام میں ہوا ہے۔