منشیات کے خاتمے میں صحافی برادری پولیس کے ساتھ تعاون,صحافی معاشرے کے آنکھ و کان
صحافی معاشرے کے آنکھ و کان ہوتے ہے،پرامن و ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دینے میں صحافیوں کا اہم کردار رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال نے پولیس سنٹر شاہ کس میں ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبوں کے نو منتخب کابینہ کے اراکین کے لیے ٹی پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں باڑہ پریس کلب کے صدر خادم افریدی۔جمرود پریس کلب کے صدر ساجد علی کوکی خیل ،لنڈی کوتل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمر شینواری پریس کلبوں کے مسائل،پیشہ ورانہ رپورٹنگ میں مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال خان نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور علاقائی مسائل کرنے اور علاقے سے برائیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلبوں کے نو منتخب عہدیداران کے ساتھ ہر ممکن کردار ادا کریں گے جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے،منشیات کے خاتمے میں صحافی برادری ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبوں کو دو دو سیکورٹی اہلکار فراہم کریں گے
۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد خاصہ دار و لیویز فورس کو باقاعدہ طور پر پولیس میں ضم ہوچکے ہیں جن کی تربیت بھی جاری ہے پولیس میں انضمام ایک مشکل مرحلہ تھا جو بہتر طریقے سے مکمل ہوا۔انہوں نے کہا کہ کہ ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبوں کو دو دو سیکورٹی اہلکار فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد ضلع خیبر میں زمینی تنازعات بڑھ گئے ہیں تاہم علاقائی مشران کے ہمراہ تنازعات حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم کاروائی کی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔