وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کا صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں‌ منا لیا گیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے 5 بجے کا وقت دیا تھا تاہم تمام صحافی تو دیے گئے مقررہ وقت پر پہنچ گئے لیکن پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کرکے ساڑھے 5 بجے کردیا گیا، اس دوران صحافی انتظار کرتے رہے لیکن جب چھ بجے تک بھی پریس کانفرنس شروع نہ ہو سکی تو بدمزگی پیدا ہوئی اور صحافیوں نے اس کا بائیکاٹ کردیا۔

صحافیوں‌ کے احتجاجاً واک آﺅٹ کر جانے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انہیں‌ کچھ دیر بعد منا لیا اور پھر انہوں نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی، فردوس عاشق اعوان کی جانب سے صحافیوں کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دی گئی،

Shares: