ڈی آئی خان : 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی چھین لیا

ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل) 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی چھین لیا
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں چوروں ڈکیتوں کا راج قائم ہوچکا ہے، عوام لٹنے لگی، کوٹلی امام کے ساتھ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل چھین لئے اور فائرنگ کرتے رہے،اس دوران دن نیوز کے بیوروچیف ندیم اختر سے بھی موٹر سائیکل چھین لیا ،مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ اس واقعہ سے پہلے انہی ڈاکوؤں نے ایک اور موٹر سائیکل بھی چھینا تین ڈاکو جو کہ مسلح تھے دو موٹر سائیکل اور ایک شخص کو گو لی مار کر فرار ہو گئے ،شہر کے بیچو بیچ یہ واقعات اور آئے روز چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات خوفناک شکل اختیار کر رہے ہیں پولیس افسران کی ترجیح جرائم کی روک تھام سے ہٹ چکی ہے اور ساری توجہ ٹریفک جے چالانوں پر ہے شام کے بعد رات کو پولیس کا گشت ختم ہو چکا ہے رات کو جرائم پیشہ افراد کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، سیاسی نمائندےاور تاجر تنظمیں اور سول سوسائٹی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ڈی پی او، آر پی او آور آئی جی کے پی ڈیرہ میں بڑھتے سٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں

Leave a reply