ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل) 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی چھین لیا
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں چوروں ڈکیتوں کا راج قائم ہوچکا ہے، عوام لٹنے لگی، کوٹلی امام کے ساتھ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل چھین لئے اور فائرنگ کرتے رہے،اس دوران دن نیوز کے بیوروچیف ندیم اختر سے بھی موٹر سائیکل چھین لیا ،مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ اس واقعہ سے پہلے انہی ڈاکوؤں نے ایک اور موٹر سائیکل بھی چھینا تین ڈاکو جو کہ مسلح تھے دو موٹر سائیکل اور ایک شخص کو گو لی مار کر فرار ہو گئے ،شہر کے بیچو بیچ یہ واقعات اور آئے روز چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات خوفناک شکل اختیار کر رہے ہیں پولیس افسران کی ترجیح جرائم کی روک تھام سے ہٹ چکی ہے اور ساری توجہ ٹریفک جے چالانوں پر ہے شام کے بعد رات کو پولیس کا گشت ختم ہو چکا ہے رات کو جرائم پیشہ افراد کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، سیاسی نمائندےاور تاجر تنظمیں اور سول سوسائٹی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ڈی پی او، آر پی او آور آئی جی کے پی ڈیرہ میں بڑھتے سٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں اور لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں
ڈی آئی خان : 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی چھین لیا

Latest from پاکستان

ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ باغی ٹی

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا
بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 5 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کا دفاعی معاہدہ ختم کر دیا ہے، جس کا اعلان بھارت کی

فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح

امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی
وفاقی وزیر امیر مقام نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خط لکھ کر اپنے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو کامن مینجمنٹ یونٹ (سی

میرپورخاص: پبلک سکول کی بہتری کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، اہم فیصلے
میرپورخاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) میر شیر محمد خان تالپور پبلک اسکول میرپورخاص میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز و ڈویژنل