لاہور:مبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی ، فواد چوہدری کے خلاف صحافیوں کا مذمتی ،احتجاجی مظاہرے کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار کی کال پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 8 جنوری بروز بدھ سہ پہر ڈھائی بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر "صحافی بچائو تحریک "کے پہلے مرحلے یوم مطالبات کے تحت چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔تمام صحافی کیمونٹی کو اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔دوسری طرف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہےکہ وہ اس وقت تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بند نہیں کریں گے جب تک فواد چوہدری کی گھٹیاحرکتوں پران کا احتساب نہیں ہوتا

ملک بھر کی نمائندہ صحافیوں کی تنظیم نے فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہہ اس شخص کی وجہ سے معاشرے میں بے چینی ،افراتفری اور بے سکونی ہے اس شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے

Shares: