آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز صحافیوں کے سوالات کا برا مان کر جواب دیئے بغیر چلے گئے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ تھانوں میں تشدد سے ہلاکتوں کی روک تھام کب ہوگی؟ اسی طرح ایک صحافی نے یہ سوال کیا کہ پولیس اسٹیشنزمیں موبائل لےجانےپرپابندی کیوں لگائی؟ جس پر آئی جی پنجاب عارف نواز صحافیوں کے ان سوالات پر برا مان گئے اور عجب منطق پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحافی سوال کیوں کرتے ہیں؟
پولیس چیف کے جانے کے بعد ان کے پی آر او صحافیوں سے الجھ پڑے اور صحافیوں کو ڈکٹیشن دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ایسے سوال نہیں پوچھ سکتے؟ پی آر او کے رویہ پر صحافیوں نے احتجاج کیا ہے،