لاہور:ریل گاڑی پرسفرکرنے والوں کےلیےشرط رکھ دی گئی،اطلاعات کےمطابق محکمہ ریلوے نے بغیر شناحتی کارڈ ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی، شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ،اور ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جا سکیں گی۔
ذرائع کے مطابق سانحہ تیز گام کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے اقدامات جاری ہیں ، مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے ریلوے حکام نے بغیر شناحتی کارڈ ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ریلوے حکام کسی ایسے سوفٹ ویئرپربھی کام کررہےہیںکہ سفرکرنے والوں کاآن لائن ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکے
ریلوے حکام کے مطابق شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ،اور ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جائیں گی۔ محکمہ نے ہدایت کی کہ کمپیوٹرز سسٹم کے ساتھ مینول ٹکٹ اور سیٹ شناختی کے بغیر بک نہ کی جائیں ۔ تمام اسٹیشنز کی انتطامیہ اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں ۔
واضح رہے کہ 30اکتوبر2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 75 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔یادرہےکہ سپریم کورٹ میں سانحہ تیزگام کےحوالے سے سماعت جاری ہے