فلم جوائے لینڈ جس کی نمائش کا شائقین کو بے چینی سے انتظار تھا اس کی ریلیز پر پابندی کے بعد ان میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی تاہم پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دی اور وزیراعظم سمیت کمیٹی نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے ممبران کے ساتھ فلم دیکھی اور فلم میں انہیں اتنا ایشو نظر نہیں آیا کہ جس کی وجہ سے فلم پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے لہذا چند ایک سین کاٹ کر فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے . فلم کی پہلے ریلیز ڈیٹ 18 نومبر تھی ابھی بھی یہ اپنی طے شدہ تاریخ کو ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے. پاکستان میں بننے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی فلم ہے جو کہ ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے. فلم کے ہدایتکار صائم
صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں۔فلم کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے (کانز) میں ایوارڈ بھی مل چکا ہے. دنیا بھر کے دیگر میلوں میں بھی یہ فلم اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ثروت گیلانی ، علینہ خان اور راستی فاروق و دیگر ہیں . فلم کی نامزدگی پاکستان کی طرف سے آسکر کے لئے بھی ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آسکر میں یہ فلم اپنی جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں.