فلم جوائے لینڈ جو ریلیز سے قبل رہی کافی چرچا میں ، اس فلم کو پاکستان کی طرف سے ٓآسکر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم آسکر کے لئے منتخب ہوتی ہے یا نہیں ۔ تاہم شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم آسکر ضرور جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوائے لینڈ بہت اچھی فلم ہے اور اس کی کہانی ہماری سوسائٹی کے مسائل کو ڈسکس کرتی ہے۔ ہم کب تک اپنے مسائل کوکمروں میں بند کرکے رکھیں گے۔ ہم کیوں ان کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری سوسائٹی کے جو مسائل ہیں ان پر اگر ہم فلم کی کہانی کی صورت میں بات کرتے ہیں تو اس میں برا کیا ہے؟ کیوں ہم آنکھیں بند کر نا چاہتے ہیں؟ شرمین عبید چنائے نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلم نہ صرف آسکر کے لئے منتخب ہو

گی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل کرے گی اس فلم کی کہانی سوئے ہوئے ضمیروں کو جگاتی ہے۔ یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے پاکستان میں اس جیوری کی سربراہ ہیں جو پاکستانی فلموں کی آسکر کے لئے نامزدگی کا فیصلہ کرتی ہیں۔ جوائے لینڈ کو ڈائریکٹر صائم صادق نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوس سرمد سلطان کھوسٹ نے کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ٹرانسجینڈر کے گرد گھومتی ہے پاکستان میں اس قسم کی فلم پہلے کبھی نہیں بنی۔

Shares: