فلم جوائے لینڈ جس نے کانز فلمی میلے میں ایوارڈ جیت کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں اس کی ریلیز سے ایک ہفتہ قبل اس کا بین کیا جانا یقینا قابل افسوس تھا لیکن صوبہ سندھ نے جوائے لینڈ کی ریلیز کی اجازت دیدی جبکہ پنجاب حکومت نے فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی ہے. جوائے لینڈ کی ریلیز کے حوالے سے جو رویہ دیکھنے کو ملا ہے وہ یقینا قابل افسوس ہے اس رویے کی مخالفت جہاں بہت سارے لوگوں نے کی ہے وہیںملالہ یوسفزائی نے بھی کی ہے انہوںنے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ جوائے لینڈ جیس فلم جو کہ پاکستانیوں کی
فلم ہے پاکستانیوں کے لئے ہے انہی کو دیکھنے کو نہیںمل رہی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ فلم پاکستانیوں کے لئے ایک لو لیٹر ہے اس فلم کو ریلیز کیا جانا چاہیے . یوں ملالہ یوسفزئی بھی فلم جوائے لینڈ کے حق میں بول پڑی ہیں. سوشل میڈیا پر ایک خاص طبقے کی طرف سے اس فلم کو اور اس کے حق میں بولنے والوں کو تنقید کی نشانہ بنایا جا رہا ہے. یاد رہے کہ فلم کو پہلے 18 نومبر کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دیدی گئی تھی لیکن بعد میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی تاہم اب سندھ میں فلم کی نمائش جاری ہے لیکن پنجاب میں پابندی عائد کر دی گئی ہے.