ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ضلعی پولیس ننکانہ عوامی جان و مال کےتحفظ کو یقینی بنانے میں پیش پیش۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی ننکانہ ہاوسنگ کالونی سے چند روز قبل ملزمان عرفان لیاقت اور عبداللہ نے مدعی مقدمہ محمد حامد کے گودام سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ چوری کی واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی ننکانہ میں درج تھا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ کی زیر سرپرستی سپیشل ٹیم تشکیل دیکر چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا گیا۔ SHO تھانہ سٹی نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونیوالے ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن کی ریکوری مدعی مقدمہ محمد حامد کے حوالے کر دی۔ جس پر مدعی مقدمہ محمد حامد اور موقع پر موجود انجمن تاجران سٹی ننکانہ نے پنجاب پولیس ننکانہ کی اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور اعتماد کا اظہار کیا۔ وریں اثناء تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے شراب فروشی و نوشی کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم ولید کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر انسدادی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شراب فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کا مشن ہے۔

*ترجمان ننکانہ پولیس*

Shares: