جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی،طلبا کا احتجاج،لیکچرار معطل

0
57

کراچی: سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کے الزامات پر طلبا و طالبات کی جانب سے جناح اسپتال کی مرکزی شاہراہ پراحتجاج کیا گیا جس کے بعد لیکچرار کو معطل کر دیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق طالبات کی جانب سے ایک استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے پیش نظر آج یونیورسٹی میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

طالبات کا الزام ہے کہ مرد ٹیچر نے کئی طالبات سے غیر اخلاقی گفتگو کی اور اسی وجہ سے طالبات کا بار بار اسائمنٹ بھی ریجیکٹ کر دیتے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ بی بی اے ہیلتھ کیئرکی طالبہ نے ٹیچر کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردوں گا، متعلقہ ٹیچر نے بار بار ان کا اسائمنٹ ریجیکٹ کیا اور کہا کہ یہ ہر لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے۔

بی بی اے ہیلتھ کیئر کی طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈر گئی تھی لیکن حوصلہ کرکے اپنے ساتھی طلبا کو تمام واقعہ بتایا جس پر طلبا نے ٹیچر کےخلاف شور شرابا کیا اور طلبا کے ایک گروپ کا ٹیچر سے جھگڑا بھی ہوا۔

پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

طلبا کے احتجاج اور شدید نعرے بازی پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیکچرار منظور کلوڑ کو معطل کردیا گیا ہے طلباء اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے، ہمیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ٹیچر کو معطل نہیں بلکہ نوکری سے برطرف کیا جائے۔

یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس بھی طلب کرلی گئی ہے متاثرین کے مطابق تقریباً 8 سال سے طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کا سلسلہ چل رہا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہیں. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

Leave a reply