باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃالدعوۃ کے مزید چار رہنماؤں کے خلاف کیس پر فیصلہ سنا دیا
عدالت نے پروفیسر ظفر اقبال اور یحیی مجاہد کو پانچ، پانچ سال قید پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی،عدالت نے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،عدالت نے حافظ عبدالسلام بن محمد کو بھی ایک سال قید بیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر فیصلہ سنایا ، جماعۃالدعوۃ کی طرف سے نصیرالدین نیئر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلاٸل مکمل کیے ،سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 20/19 میں تمام گواہوں کے بیانا ت ریکارڈ کیے گئے
انسداد دہشت گردی عدالت نے چند ماہ قبل جماعۃالدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کو مجموعی طور پر گیارہ گیارہ سال قید سزا سناٸی تھی
واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔