جج ارشد ملک کی احتساب عدالت آمد، مریم نواز کے الزامات پر آج موقف پیش کرنے کا امکان

0
91

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنانے والے جج ارشد ملک احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہےکہ جج ارشد ملک کی طرف سے اپنا موقف پیش کئے جانے کا امکان ہے. مریم نواز کی طرف سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کےد وران ان کی مبینہ خفیہ ویڈیو پیش کئے جانے کے بعد آج ان کا احتساب عدالت پہنچنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ کچھ دیربعد اپنا موقف پیش کریں گے.

جج ارشد ملک اتوار کا دن چھٹی ہونے کے باوجود احتساب عدالت پہنچے ہیں اور احتساب عدالت میں جج ارشد ملک اورعملہ چیمبر میں موجودہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، واضح رہے کہ مریم نواز نے کل الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جج ارشد ملک نے کسی کے کہنے پر یعنی دباؤ میں‌ آکر نواز شریف کے خلاف سزا کا فیصلہ سنایا تھا. مریم نواز اس مبینہ ویڈیو کو دکھا کر حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا تھا کہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں‌ کی جارہی ہیں.

Leave a reply