اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر

اسلام آبا ہائی کورٹ‌ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جج ارشد ملک کو معطل کردیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف کیا، جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائیکورٹ کرے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایات پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا،

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی، پریس ریلیز، بیان حلفی میں ارشد ملک کےانکشافات مس کنڈکٹ کااعتراف ہیں،

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی،

Comments are closed.