جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی قرار، فرانزک رپورٹ میں ہوا انکشاف

0
83

جج ارشد ملک کے حوالہ سے مریم نواز کی جاری ویڈیو کو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے اصلی قرار دے دیا

ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو فرانزک رپورٹ موصول ہو گئی ہے، پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے.

ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

فرانزک رپورٹ نے آڈیو ویڈیو بھی درست قرار دے دی ،رپورٹ کے مطابق آڈیو ویڈیو میں کوئی جعلسازی نہیں ہوئی، ایف آئی اے کے مطابق فرانزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کر لیا گیا.

ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک جس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی اس کی ویڈیو جاری کی تھی ،جج نے ویڈیو کو مسترد کیا اور پریس ریلیز جاری کی، بعد ازاں وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا دیا تھا اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون نے پریس کانفرنس بھی کی تھی.

احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے ،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ہے ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے اس حوالہ سے رائے طلب کر رکھی ہے.

جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے آفس پر ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کی ہے،طارق محمود کے دفتر کے تالے توڑکردستاویزات اورسی ڈیز قبضےمیں لے لی گئیں ،طارق محمود کے دفتر پررات تقریبا ًتین بجے کارروائی کی گئی ،چھاپا مارٹیم نے نئے تالے ڈال دیے .

معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میاں طارق کوگزشتہ روزہی گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا ہے .

Leave a reply