سرکاری اراضی پر قبضہ، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے پر اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، انکے بھائی صادق دلاور ، والد دلاور خان اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔اس مقدمے میں ملزموں نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا،
واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو سزا سنائی تھی،جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران، بشریٰ کو سزا سنائی تھی، بعد ازاں جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا تھا
صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی ایکس پر کہتے ہیں کہ سیاسی انتقام کی بد ترین مثال،عمران احمد خان نیازی کے خلاف فیصلہ دینے والے حاضر سروس جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری ،اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود عمران خان کے ’’پی ٹی آئی کے ججز‘‘ کی گرفتاری کی راہ ہموار ہو گئی؟
سیاسی انتقام کی بد ترین مثال
عمران احمد خان نیازی کے خلاف فیصلہ دینے والے حاضر سروس جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود عمران خان کے ’’پی ٹی آئی کے ججز‘‘ کی گرفتاری کی راہ ہموار ہو گئی؟
🙏 pic.twitter.com/DANWP02aW5— Rizwan Razi™ (@realrazidada) September 10, 2024
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،