ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے
حکومت کو بڑا دھچکا، ججر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر حکومتی اتحادی اختر مینگل اپوزیشن کے ساتھ نظر آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے پریس کانفرنس کی ،اس موقع پر اختر مینگل بلاول زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ نظر آئے. بلاول اور شاہد خاقان عباسی کی گفتگو کے بعد اختر مینگل نے کہا کہ پی پی کے ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.،مذمت کرتا ہوں، کہنے کو ہم جمہوری ملک ہیں، جمہوریت کو چلانے کی کچھ اصول ہوتے ہیں ریفرنس کے نام پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، جمہوریت کی بجائے ڈکٹیٹر کی بو نظر آ رہی ہے. اختر مینگل نے مزید کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس اچانک کہاں سے نمودار ہوئے، ایک جج کا تعلق بلوچستان سے ہے فیض آباد سے متعلق ریفرنس وجوہات تو نہیں،.جب تک یہاں کے اداروں کو اپنے دائرہ میں رہ کر کام کی اجازت نہیں دی جائے گی تو یہ جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے لئے خطرہ ہے. جمہوریت کے لئے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایک شخص یا پارٹی کی وجہ سے جمہوری گلدستہ کو ٹھیس پہنچے،اختر مینگل نے مزید کہا کہ میرانشاہ میں جو واقعہ ہوا اس پر پارلیمانی کمیشن بننا چاہئے. تا کہ قصوروار کا فیصلہ کیا جا سکے. ہم آزاد بینچز پر بیٹھے ہوئے ہیں ہم حق کے ساتھ ہیں .