ججز کے درمیان مبینہ ہاتھا پائی کی خبریں بے بنیاد ہیں. ترجمان سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کی خبروں پر ترجمان سپریم کورٹ کا بیان سامنے آ گیا ہے جس میں ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے درمیان مبینہ جھگڑوں اور ہاتھا پائی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں، 13 اپریل کی شام ججز کالونی پارک میں واک کے دوران ججز کی لڑائی کی خبر جھوٹ ہے۔

صحافی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ججز کی لڑائی کی خبر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اٹھایا گیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، ججز کے درمیان لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جعلی رپورٹنگ سے عدالت اور معزز ججز کا وقار متاثر کرنے کی کچھ عناصر نے جان بوجھ کر کوشش کی تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلائی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ججز کے درمیان ایسی ہاتھا پائی ہوئی ہے.

Shares: