جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی

supreme court pakistan

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی،جسٹس شاہد وحید، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر حسن رضوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا-

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں چار ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن میں غور کیا گیا۔

کیڈٹ کالج مری میں طالبعلم سے زیادتی،ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں کراچی اور بنوں…

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کے نام کی متفقہ طور پر سفارش کی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش 4-5 کے تناسب سے ہوئی۔

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ اور نمائندہ پاکستان باراخترحسین نے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہررضوی کےناموں کی مخالفت کی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مؤخر کر دیا گیا۔ کمیشن نے سفارشات منظوری کے لیے ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں،ججز تقرری کی حتمی منظوری دے گی-

پاکستان میں کرپشن کیخلاف قانون 1947 سے ہے،سپریم کورٹ

Comments are closed.