پشاورپولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں اہم کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کے قریب موجود 6 مسلح ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے جدید خود کارہتھیاربرآمد کرلیے گئے ہیں، اسلحہ میں تین ایم 16، ایک کلاشنکوف اور آٹھ پستول شامل ہیں، ملزمان میں شاہ نواز، اعزاز، انورخان، شاہ زمان، فہیم اورناصرشامل ہیں، ملزمان کا تعلق ضلع چارسدہ اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان کا تعلق تین مختلف فریقین سے ہے، پولیس کی بروقت کارروائی سے بھاری جانی نقصان کو روکنا ممکن ہوا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی مختلف ذرائع سے جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے.
ایس ایس پی آپریشن یاسرآفریدی نے کہا ہے کہ شہر کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے، چارسدہ واقعات کے بعد جوڈیشل کمپلیکس سمیت شہرکی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے.

Shares: