جماعۃ الدعوۃ کے ایک اور رہنما کو عدالت نے سزا سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما محمداشرف کو بھی 6ماہ قید کی سزا سنا دی۔
جمعہ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 26/19کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کےبعد عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔
واضح رہے کہ ایک دن قبل جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار رہنمائوں کے خلاف بھی جج ارشد حسین بھٹہ کی طرف سے ہی فیصلہ سنایا گیا اور انہیں ساڑھے دس، دس سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ جماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں کے خلاف کل اکتالیس مقدمات درج ہیں جن میں سے اب تک 25مقدما ت کے فیصلے سنائے جاچکے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے تین مرکزی رہنماؤں کو ایک اور کیس میں سنائی سزا
ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے
عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو سزائیں سنا دیں
جماعۃ الدعوۃ کے ترجمان سمیت تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں
جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو عدالت نے آج پھر سنائی سزا
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جماعۃالدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمن کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں.
جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ سمیت چار رہنماؤں کو عدالت نے دو مقدمات میں سنائی مزید سزا