حاملہ تھی تو لوگوں نے مجھے گینڈا کہا جگن کاظم

بچپن سے ہی ہم ٹرولنگ کو برداشت کر رہے ہیں۔
juggan kazim

ماڈلنگ اور اداکاری میں‌یکساں نام کمانے والی جگن کاظم کسی نہ کسی وجہ سے تنقید کی زد میں‌رہی ہیں. انہوں نے ہمیشہ خاموشی ہی اختیار کئے رکھی ہے وہ کسی کو جواب نہیں دیتیں. لیکن پہلی بار وہ بول پڑی ہیں اور خود پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ پر لب کشائی کردی ہے.جگن کاظم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہم سب لوگوں کی منفی باتیں سن سن کر ہی بڑے ہوئے ہیں، ہمارا وزن بڑھتا ہے تو لوگ تنقید کرتے ہیں، پتلے ہوتے ہیں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں، کبھی چہرے کی رنگت اور قد پر تبصرے کیے جاتے ہیں، پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں لوگ ایک دوسرے پر اتنا تبصرہ کرتے ہیں کہ بچپن سے ہی ہم ٹرولنگ کو برداشت کر رہے ہیں۔

”ہم لوگ تنقید میں‌اس قدر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ کسی کی دل آزاری ہو گی کوئی پریشان ہو گا” کوئی اس تنقید کو سر پر سوار کر لے گا. جگن کاظم نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ زیادتی اور سب سے زیادہ ٹرولنگ میرے ساتھ اس وقت ہوتی ہے جب میں حاملہ ہوتی ہوں اس دوران لوگوں نے مجھے گینڈاکہہ کر میرا مذاق اڑایا تھا۔مجھے اس چیز کا بہت افسوس ہے اور رہے گا.

میرے والد ویوین رچرڈز نے میرے لئے بینک بیلنس نہیں چھوڑا مسابا

شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

Comments are closed.