بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور چلبلی اداکارہ جوہی چاولہ کی فلم یس باس کو ریلیز ہوئے 25 سال کا عرصہ بیت گیا ہے. نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اس فلم کی ہدایتکاری عزیز مرزا نے کی تھی شاہ رخ اور جوہی چاولہ کے علاوہ کاسٹ میں آدتیہ پنچولی، کشمیرہ شاہ، گلشن گروور اور اشوک صراف نے اہم کردار ادا کیے تھے۔فلم کے پرڈیوسر رتن جین تھے، فلم ریلیز ہونے کے بعد کامیاب قرار پائی فلم کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر جوہی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ مجھے آئیڈیا نہیں تھا کہ ہم تو یادیں بنا رہے ہیں، ہم نے اس فلم کے سیٹ پر بہت مزہ کیا .انہوں نے یس باس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیابلکہ یہ کہا کہ میرے پاس شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں. یاد رہے کہ فلم تو شائقین کو پسند آئی ہی
تھی لیکن ساتھ میں فلم کا میوزک بہت زیاد پسند آیا اس کے گانے آج بھی مقبول ہیں. کمار سانو الکا یاگنک ،ادت نارائن اور ابھیجیت نے اپنی آواز کی خوبصورتی سے گانوں کو مسحور کن بنایا .جوہی چاولہ نے شاہ رخ کے ساتھ رام جانے ، راجو بن گیا جینٹلیمن ، ڈوپلیکیٹ ، پھر بھی دل ہے ہندوستانی جیس سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا جاتا تھا.جوہی چاولہ اور شاہ رخ کی فلم ڈر نے کامیابی کی تمام ریکارڈز ہی توڑ دئیے تھے اس فلم نے شاہ رخ خان کو صف اول کے اداکاروں میںلا کر کھڑا کر دیا تھا.