جوہی چاولہ اور دیا مرزا بھارتی شہر ممبئی سے پریشان کیوں؟
بھارتی شہر ممبئی کی آلودہ ترین فضا سے بالی وڈ اداکارہ بھی پریشان ہیں۔
باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے ممبئی کی فضائی آلودگی سے پریشان ہو گئیں اس ضمن میں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کورونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کو بہتر قرار دیا۔
What has happened to the air in Mumbai ..?? I tried to walk in my balcony… and I felt like I was inhaling dust… only dust 🥺Maybe the lockdown wasn’t so bad after all, I remember the air being so blissfully clear 😇🤩🤩
— Juhi Chawla (@iam_juhi) January 12, 2021
جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ممبئی کی ہوا کو کیا ہوگیا ہے میں نے اپنی بالکونی میں چہل قدمی کرنا چاہی اور مجھے محسوس ہوا کہ میں مٹی اور صرف مٹی سانس سے اندر کھینچ رہی ہوں شاید لاک ڈاؤن اتنا برا نہیں تھا مجھے یاد ہے ہوا ان دنوں کتنی فرحت بخش تھی۔
It’s been awful!!! Is it construction dust, waste burning, stubble burning, industrial emissions or all? Mumbai has had worse #AQI than Delhi since the beginning of this year. So much for being a coastal city. Doesn’t seem to make a difference anymore. https://t.co/Hy4P88VeCV
— Dia Mirza (@deespeak) January 12, 2021
جوہی چاولہ کے ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انتہائی برا ہے، کیا یہ تعمیرات سے اڑنے والی مٹی ہے جلنے والا فضلہ، بھوسے کی راکھ یا اور کچھ؟
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ ساحلی شہر ہونے کی وجہ سے ہی اس سال کے آغاز سے ممبئی دہلی کے مقابلے بدترین ائیر کوالٹی انڈیکس کا شکار رہا ایسا لگتا ہے کہ اب کچھ تبدیل نہیں ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی بڑے شہروں کی فضا صحت کے لیے انتہائی خراب ہوگئی ہے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ،کولکتہ اور ممبئی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔