جے یو آئی (ف) کا نام تبدیل کرنے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ جے یو آئی (ف) کے وکیل نے موقف پیش کیا کے الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر جے یو آئی (ف) کا نام تبدیل کیا ہے۔

‏جس پر مولانا شجاع الملک سے سوال کیا گیا کے جے یو آئی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی؟ جس پر مولانا نے جواب دیا کے جے یو آئی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں تھی لیکن الیکشن کمیشن جے یو آئی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

‏جس پر چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کے الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا کیونکہ فیصلے کے وقت جے یو آئی کے نام سے کوئی پارٹی ان لسٹ نہیں تھی۔

Shares: