جے یو آئی کے تین رہنما بھی جائیں گے جیل، خبر نے کھلبلی مچا دی

آزادی مارچ، نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعیت علماء اسلام نے درخواست دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نواز شریف سے ملاقات کے لئے درخواست دے دی، نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جے یو آئی کا تین رکنی وفد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرے گا، جے یو آئی کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا اسعد محمود اور اکرم درانی شامل ہوں گے

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے پر وفد کوٹ لکھپت جیل جائے گا، جہاں آزادی مارچ کے حوالہ سے نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کا پیغام دیا جائے گا، وفد نواز شریف کی عیادت بھی کرے گا.

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ ملتوی کرنے کا کہا جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم فیصلہ کر چکے ہیں، آزادی مارچ اکتوبر میں ہی ہو گا، ہماری تیاریاں پوری ہیں، ن لیگی وفد نے کہا کہ نواز شریف سے ملکر ایک بار بات کر لیں جس پر مولانا نے کہا کہ نواز شریف سے مل لیں گے لیکن آزادی مارچ ہر صورت اکتوبر میں ہی ہو گا خواہ ہمیں اکیلے ہی کیوں نہ نکلنا پڑے.

آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے،.بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جمعرات کو شام چار بجے طے پائی ہے، آصف زرداری نے بلاول زرداری کو مولانا فضل الرحمان سے ملنے کا کہا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا تھا، اب دونوں رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے.

ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بلاول بات کریں گے، ذرائع کے مطابق بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ مؤخر کرنے کا مشورہ دیں گے، بلاول زرداری دھرنے سے قبل اے پی سی بلانے کا بھی مشورہ دیں گے.

Comments are closed.