فلسطین کی لفظی حمایت بند کر کے عملی مظاہر ہ کرے،مولانا فضل الرحمن

نوشہرہ : جمعیت علمائے اسلام کا طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ میں مظلوم شہریوں پر بمباری کی جا رہی ہے، بیت المقدس ہمارا ہے مسجد الاقصیٰ ہماری ہے اسے حاصل کرنا ہمارا حق ہے، آج ایک مسلمان بھائی کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ بچوں اور خواتین سمیت 12 ہزار فلسطینی شہید کر دیے گئے، کیا اسرائیل جنگی جرائم نہیں کر رہا؟ عالمی عدالت انصاف یا بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں حق کی بات کب کریں گی؟


انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایٹم بم ہے لیکن اس کے باوجود ہم خوفزدہ ہیں، ایٹم بم ہماری حفاظت کیلیے ہے اور ہم ایٹم بم کی حفاظت میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا دباؤ ہم پر ہے، میں نے قطر جا کر مجاہدین کی قیادت سے ملاقات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ توقع پاکستان سے ہے۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی آزادی اور حریت کو امریکا کی بھینٹ چڑھا دیا، انگریزوں سے نجات کے باوجود آج بھی ہم ان کی پیری کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں، آزادی تب ہوگی جب ہم اپنے رب کی غلامی کریں گے۔

Comments are closed.