ڈی جی خان . پل غازی گھاٹ،پل ڈاٹ کے نزدیک جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوا ہے – امتیاز چنگوانی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )پل غازی گھاٹ،پل ڈاٹ کے نزدیک جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوا ہے – امتیاز چنگوانی
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان امتیاز احمد خان چنگوانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں پل غازی گھاٹ،پل ڈاٹ کے نزدیک جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوا ہے،

پل غازی گھاٹ پر ڈبل سے سنگل روڈ ہونے والے پوائنٹ پر 50 سے زائد جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں اسی طرح پل ڈاٹ سے گدائی تک شکستہ زیر تعمیر سڑک کی ناہمواری کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ان حادثات سے بچاؤ کے لئے ہم نے محکمہ این ایچ اے کو غازی گھاٹ کے دونوں سنگل روڈ داخل پوائنٹس پر سولر لائٹس اور سپیڈ بریکر بنانے کے لئے لکھ دیا ہے تاکہ ان دونوں پوائنٹس پر حادثات کو کنٹرول کیا جا سکے،اسی طرح این ایچ اے کو گدائی روڈ تا پل ڈاٹ سڑک کی تعمیر جلد مکمل کروانے کے لئے ہدایت کی گئی ہے

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر امتیاز احمد خان چنگوانی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سموگ اور فوگ میں رات کے اوقات حادثات سے بچنے کےلئے موٹر سائیکل، گاڑیوں پر پیلی لائٹ کا استعمال کریں دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

Leave a reply