جے یو آئی کا راجن پور میں شمولیت کیمپ کاانعقاد
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے زیر اہتمام فاضل پور شھرمیں شمولیتی کیمپ کا آغاز ہوا جس میں علماء کرام کی موجودگی میں جےیوآئی کی پالیسی بیان کی گئی .اس موقع پر محمد طاھر القاسمی گوپانگ سینیرنائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور نے کارکنان کو پارٹی میں شامل ہونے ک دعوت دی اور انہیں جمیعت علمائے اسلام کا منہج اور مقصد بتایا . انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان میں آئین اور قانون کے تحت رہتےہوئے شریعت اسلامیہ کی ترویج اور اسلام کی اشاعت چاہتی ہے، آئین اور قانون کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اولین ایجنڈہ ہے . .








