جمیعت علمائے اسلام کے اہم رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آج پوری اپوزیشن متفق ہے کہ دھاندلی ہوئی، جس پر آزادی مارچ کیا جا رہا ہے،جعلی مینڈیٹ والی جماعت کو حکومت دینا بھی غلط ہے،جب انہوں نے دھرنا دیا تھا تو وہ جمہوریت اور قوم کو جگانے کیلیے تھا،ایسے اقدام سے اشتعال پیدا ہوگا،جس کی ذمے دار حکومت ہوگی،
مولانا فضل الرحمان کو نوٹس دینے کا شوق پورا کر لیں،آزادی مارچ ضرور ہوگا،کرپشن مولانا فضل الرحمان نے کب کی تھی؟کیا اس وقت ادارے سوئے ہوئے تھے؟یہ صرف آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش ہے،
پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ پر اختلاف کا انکشاف
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.
حکومت مدت پوری کریگی یا نہیں؟ پرویز خٹک کا بیان سن کر مولانا فضل الرحمان ہوئے حیران