جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنی جماعت کے وزرا کے محکموں کا بتا دیا

0
128

جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنی جماعت کے وزرا کے محکموں کا بتا دیا-

باغی ٹی وی : جمعیت علمائے اسلام ف کے فیس بک آفیشل پیج کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر سیفران کا عہدہ ملا اور مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی اموراور اسعد محمد کو وفاقی وزیر مواصلات کا عہدہ ملا جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا عبدالواسیع کو وزیرہاؤسنگ کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی-

پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کو ملنے والی وزارتوں کے نام سامنے آئے تھے جن میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے بلاول بھٹو برطانیہ جارہے ہیں واپسی پر وہ بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

سید خورشید وفاقی وزیر آبی وسائل ہوں گے سید نوید قمروزیر تجارت منتخب ہوئے ہیں جبکہ شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیرہوں گی عبدالقادروزیر قومی صحت جبکہ شازیہ مری بینظیر انکم سپورٹ ( بی آئی ایس پی) اور مرتضیٰ محمود وزیر انڈسٹریز منتخب ہو ئے ہیں قمر زمان کائرہ مشیر کشمیر آفیئرز اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا عہدہ سنبھالا-

ساجد طوری اوورسیز ،احسان مزاری آئی پی سی اور عابد بھایو نجکاری کے وزیر ہوں گے جبکہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر وزیرمملکت برائے قانون وانصاف کا عہدہ سنبھالا-

وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی تھی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا وزیراعظم شہبا ز شریف بھی تقریب میں موجود تھے-

کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔

وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایازصادق رانا تنویرحسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ نے حلف لیا-

ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیو نے جبکہ جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری ،اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ نے بھی عہدوں حلف اٹھایا-

وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر حلف لیا اور قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل نے مشیر کا عہدہ سنبھالا-

علاوہ ازیں ترین گروپ کے عون چوہدری وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری سمری کے مطابق وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 93 (1) کے تحت 5 مشیر تعینات کرنے کے مجاز ہیں عون چوہدری کو بحیثیت مشیر تعینات کی سمری منظوری کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی جائے گی۔

Leave a reply