حکومت سندھ کا صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

باغی ٹی وی : جمعہ کو دن 12سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے پر علما متفق ہیں۔

واضح‌رہے کہ 27 مارچ کو سندھ حکومت نے صوبے بھر جاری لاک ڈاؤن کے پلان میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل 22 مارچ کو لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت اشیائے خورونوش بیچنے والے دکانداروں کو رات 8 بجے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیاں سخت کیے بغیر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر وجہ لوگوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا جائے۔ مقامی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کی صورتحال کی بات کی جائے تو سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اس وقت وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 652، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments are closed.