وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فالوورز سے مدد مانگ لی ہے۔
باغی ٹی وی : جمائما گولڈ اسمتھ نے وماجی رابطے کی وی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی صارفین سے کہا ہے کہ میرے پاکستانی فالوورز کے لیے سوال؟
انہوں نےپوچھا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں عظیم نصرت فتح علی خان کے گیت اتھرا عشق نئیں سونڑ دیندا کے گانے کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟ جمائما اسمتھ نے کچھ ہی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان لیجنڈری مرحوم قوال نصرت فتح علی خان کے فن کے بڑے مداح ہیں ،کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے ایک خطاب کے دوران نصرت فتح علی خان کی تعریف کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کو مغرب میں متعارف کرایا تھا ۔
نصرت فتح علی خان بھی ماضی میں وزیراعظم کی فنڈ ریزنگ مہم میں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جا کر پرفارم کرتے رہے ہیں ۔لیجنڈری قوال نے اپنے فن کا لوہا نہ صرف پاکستان اور بھارت میں بلکہ مغرب میں بھی منوایا اور وہاں کے لوگ نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کو خوب انجوائے کرتے تھے ۔