2016،پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی رپورٹ جاری،اہم انکشافات

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پرواز کے دوران شام 4 بجکر 5 منٹ اور 31 سیکنڈز پر جہاز میں خرابی شروع ہوئی انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونایہ خرابی تھی ، جس نے ٹوٹے ہوئے او ایس جی پن اور پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ کے ساتھ مل کر پروپیلر کی رفتار کم کردی اور پروپیلر الیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیدا ہوگئی،4 بجکر 10 منٹ اور 34 سیکنڈز پر انجن نمبر ایک فیل ہوگیا اور 4 بجکر 11 منٹ اور 53 سیکنڈز پر او ایس جی نے کام کرنا بند کردیا،

بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی ، 7 دسمبر 2016 کو ہونے والے اس حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور عملے سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے نے چترال سے اسلام آباد کےلئے اڑان بھری تو انجن کی پاور ٹربائن کا اسٹیج ون بلیڈ یعنی (PT 1 ) بلیڈ ٹوٹ کراپنی جگہ سے ہٹا جس سے پاور ٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی جبکہ او ایس جی پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پاور ٹربائن اسٹیج ون بلیڈ اور او ایس جی پن حادثے سے پہلے پشاور سے چترال آنے کے دوران ہی ٹوٹ چکے تھے مگر پھر بھی طیارے کو اگلی پرواز کےلئے روانہ کردیا گیا،طیارے کی آخری مرمت کینیڈا میں ہوئی تھی جہاں نہ صرف او ایس جی کی موڈی فکیشن کی گئی بلکہ پارٹ نمبر بھی تبدیل کیا گیا۔

Leave a reply